دوسرا ٹی ٹوئنٹی: زمبابوے کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
راولپنڈی کے پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، دوسری اننگز میں گیند بیٹ پر اچھا آتا ہے اس لیے پہلے بولنگ کر رہے ہیں۔
قومی ٹیم کا کہنا تھا کہ ہمارے فاسٹ بولرز اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں اور آج کا میچ بھی جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔
خیال رہے کہ تین میچوں کی سیزی کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
پاکستان کی جیت میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اہم کر دار ادا کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں