اداروں کیخلاف بولنے والے عوام کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے، علی امین گنڈا پور

سکردو: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ اداروں کیخلاف بولنے والے عوام کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے، ساری اپوزیشن پارٹیاں کہتی ہیں ہماری چوری معاف کردیں،عمران خان این آر او دے دیں تو سب عمران خان کے نعرے لگائیں گے،بلاول بھٹو اور مریم نواز کے اکاؤنٹ میں کھربوں ڈالر ہیں۔اتوار کو جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ووٹ آپ کے پانچ سال کی ترقی کا فیصلہ کرتاہے، عمران خان نے آپ کی 72 سالہ محرومی دور کرکے صوبے کا اعلان کیا، خیبر پختونخوا حکومت میں عمران خان نے جہیزکی لعنت ختم کی،علی امین گنڈا پور نے کہا کہ زرداری کے پاس ایک سنیما تھا آج وہ دنیا کا امیر ترین آدمی ہے،لوٹنے والے، مال کھانے والے آپ کے درمیان کیسے آتے ہیں؟عمران خان این آر او دے دیں تو سب عمران خان کے نعرے لگائیں گے،بلاول بھٹو اور مریم نواز کے اکاؤنٹ میں کھربوں ڈالر ہیں،نواز شریف سزا یافتہ ہو کر آپ کے سامنے ہے،ساری اپوزیشن پارٹیاں کہتی ہیں ہماری چوری معاف کردیں،علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عام آدمی کے مسائل کوسمجھتے ہیں وزیراعظم نے کینسراسپتال بنایا،نوجوانوں کیلئے یونیورسٹی بنائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں