حکومت اپنے ووٹرز، سپورٹرز پر بھی بوجھ بن گئی، خواجہ آصف

سیالکوٹ :پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت عوام پر تو بوجھ بنی ہے یہ اپنے ووٹرز سپورٹرز پر بھی بوجھ بن گئی ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ جس وزیر نے مریم نواز کے متعلق جو زبان استعمال کی ہے ان لوگوں سے گلا کرنا نہیں بنتا،کیونکہ ان سب کا مجموعہ بنایا جائے تو انکا لیڈر عمران خان بنتا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ مریم بہادری کیساتھ باپ کا بیانیہ لے کرنکلی ہے، اسکی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، پی ڈی ایم متحد رہے گی، ہمارا ایجنڈا اختلافی نہیں،آئین اور قانون کی حکمرانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہرگزرتے دن کیساتھ منزل کے قریب آرہے ہیں، حکومت کمزور ہورہی ہے۔رہنما مسلم لیگ (ن)نے کہا کہ جوبائیڈن کی کامیابی سے امریکا کی ساکھ بحال ہوگی، ٹرمپ دورحکومت میں بیت المقدس کواسرائیل کادارالحکومت تسلیم کیا گیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ کشمیرکے حوالے سے ہندوستانی اقدام پر جوبائیڈن نے کھل کر اختلاف کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں