پنجاب انتظامیہ بلوچستان کے باشندوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے، بلوچستان بار کونسل
بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں کوئٹہ کے وکیل وقاراحمد راجپوت کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں مسلح افراد نے کوئٹہ کے وکیل وقاراحمد کو بے رحمانہ انداز میں قتل کیا اور تاحال ملزموں کو گرفتار نہیں کیا گیا بیان میں کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کو پنجاب کے مختلف شہروں میں اس سے پہلے بھی حملے کئے گئے لیکن پنجاب انتظامیہ بلوچستان کے باشندوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے بیان میں کہا کہ پاکستان بار کونسل اور پنجاب بار کونسل کو بلوچستان کے وکیل کے قتل پر اس کا نوٹس لینا چاہیے بیان میں مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت فوری طور پر وقار احمد راجپوت کے قتل میں ملوث ملزموں کو گرفتار کرے بیان میں بلوچستان بار کونسل نے وقار احمد راجپوت کے قتل پر ان کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا بیان میں بلوچستان بار کونسل نے وقار احمد راجپوت ایڈووکیٹ کے قتل کے خلاف کل بروز سوموار 9 نومبر کو بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا


