خاتون ملازم کو ہراساں کرنیوالا بینک منیجر گرفتار، نوکری سے بھی فارغ

اسلام آباد:خاتون ملازم کے ساتھ نازیبا حرکات اور انہیں ہراساں کرنے والے بینک منیجر کو حراست میں لے لیا گیا۔ اسلام آباد پولیس نے نجی بینک کے منیجر کو ساتھی خاتون ملازم کو ہراساں کرنے کے الزام میں حراست میں لیا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے اس حوالے سے بتایا کہ مذکورہ شخص کو حراست میں لینے کے ساتھ ساتھ نوکری سے بھی فارغ کر دیا گیا ہے۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک قواعد کے مطابق یہ ملزم کسی اور بینک میں ملازمت بھی نہیں کر سکے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں