نئی امریکی انتظامیہ کے پاس اپنی سابقہ غلطیوں کی تلافی کا موقع ہے، حسن روحانی

تہران:امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن کی امریکی انتخابات میں جیت پر ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اگلی امریکی انتظامیہ کے پاس اپنی سابقہ غلطیوں کی تلافی کا موقع ہے۔حسن روحانی نے کہا کہ اگلی امریکی حکومت کے پاس وعدوں پر عمل پیرا ہونیکی راہ پر واپس آنے کا بھی موقع ہے۔اس سے قبل ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد بھی امریکا سے متعلق ایرانی پالیسی تبدیل نہیں ہوگی۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے حالیہ بیان میں ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ امریکی انتخابی نتائج ایرانی پالیسی پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں