جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنس، زرداری ، فریال کیخلاف سماعت ملتوی
اسلام آباد :اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اور دیگر کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنس کی سماعت ملتوی کر دی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اور دیگر کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنس کی سماعت کی۔
ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اعظم خان نے کی۔ملزم حسین لوائی اور قومی احتساب بیورو (نیب) کے گواہ عدالت میں پیش ہوئے۔
میگا منی لانڈرنگ ریفرنس ،زرداری، فریال تالپورسمیت تمام ملزمان پر9ستمبرکو فرد جرم عائد ہوگی وکلاء کی ہڑتال کے باعث حسین لوائی کے وکیل عدالت میں نہیں آئے۔عدالت نے ملزم کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث کیس کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی کر دی۔
Load/Hide Comments


