بالی وڈ کی معروف خاتون شخصیت گرفتار

اسلام آباد:بالی وڈ کی انتہائی معروف خاتون شخصیت کو گرفتار کر لیا گیا ۔۔۔ بالی ووڈ کے معروف فلم ساز فیروز ناڈیاڈ والا کی اہلیہ کو آج نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے سرور آورادویات کیس میں گرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق فلم پروڈیوسر فیروز ناڈیاڈ والا کی اہلیہ شبنم سیعد کو آج نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے سرور آورادویات کے ساتھ گرفتار کرنے اور اس کے قبضے سے سرور آورادویات کا ذخیرہ بر آمد کرنےکا دعویٰ کیا ہے۔اداکار کیس میں سرور آورادویات کا اینگل سامنے آنے کے بعد این سی بی کی جانب سے جاری کارروائی کے دوران ایجنسی نے ممبئی اور اطراف کے پانچ مقامات پر چھاپے مارے چھاپوں کے دوران بالی ووڈ پروڈیوسر فیروز نادیاڈ والا کے گھر سے سرور آورادویات ضبط کی گئیں، جس کے بعد اُن کی اہلیہ شبنم سیعد کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ این سی بی نے شبنم کے قبضے سے تین لاکھ سے زائد کی مالیت کی سرور آورادویات ضبط کرنےکا دعویٰ کیا ہے، جس میں 717 گرام گ ا ن ج ا ، 74 گرام چ ر س اور 95 گرام ایم ڈی شامل ہے۔ این سی بی نے بالی ووڈ میں سرور آورادویات کے سلسلے میں اب تک متعدد مشہور اداکاراؤں سے پوچھ گچھ کی ہے۔ ان مشہور اداکاراؤں میں شردھا کپور، دپیکا پڈوکون، رکول پریت سنگھ اور سارہ علی خان شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ممبئی میں ہفتے کی رات کئی بالی ووڈ ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔ این سی بی کے ذرائع کے مطابق کچھ ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز کے گھر سے سرور آورادویات برآمد بھی کی گئی ہیں۔ اس معاملہ میں این سی بی کی ٹیم نے جن ڈرگز پیڈلر کو گرفتار کیا ہے،​​​​​​​اُن میں سے کئی نے بالی ووڈ میں ڈرگز سپلائی کرنےکا اعتراف بھی کیا ہے۔ ان ڈرگز پیڈلر کے بیان کی بنیاد پر ہی این سی بی کی کارروائی جاری ہے۔ این سی بی کی ٹیم نے اسماعیل شیخ نامی ڈرگز پیڈلر کے ساتھ چار دیگر لوگوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔ این سی بی کو اس کے پاس سے بڑی مقدار میں سرور آورادویات برآمد ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں