کوئٹہ پریس کلب میں تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد

کوئٹہ:کورونا وائرس سے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کوئٹہ پریس کلب نے پریس کانفرنسز سمیت تمام سرگرمیوں پر تاحکم ثانی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر دیا فیصلے میں تمام اسٹاف کی ڈیوٹی کے دورانئے کو بھی مختصر کر دیا گیا ہے ممبران سے گزارش ہے کہ غیر ضروری طور پر پریس کلب میں بیٹھنے سے گریز کریں پریس کلب کا کمپیوٹر سیکشن دو پہر 2بجے سے شام 6بجے تک کام کیلئے کھلا رہے گا تاہم کمپیوٹر سیکشن میں جانے سے قبل ارکان سے گزارش ہے کہ وہ استقبالیہ پر رکھے گئے سینیٹائزر کا استعمال کریں اور حفاظتی ماسک ضرور پہنیں یہ اقدامات اراکین کے تحفظ کیلئے اٹھائے جارہے ہیں امید کی جاتی ہے کہ تمام ممبران ان اقدامات اور ہدایات پر عمل کرتے ہوئے بھر پور تعاون کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں