کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے خضدار میں اسپرے

خضدار,انسداد کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کے تحت ضلع خضدار میں میونسپل کارپوریشن خضدار نے کرونا وائرس اسپرے خضدارشہرمیں شروع کردی گئی ہے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار نذر محمد زہری نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں حکومت کی جانب سے مہیا کی گئی کیمیکل ادویات سے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدارسینٹرل جیل خضدار ارباب کمپلیکس جھالاوان کمپلیکس خضدار پریس کلب میونسپل کارپوریشن آفس ضلعی سیکرٹریٹ سرکٹ ہاؤس خضدارپولیس تھانہ لیویز تھانہ لیویز ٹریننگ سینٹر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ خضدار مسیحی کمیونٹی کی عبادت گاہوں،امام بارگاہوں،،سمیت د یگر محکموں کے دفاتر میں اسپرے کروادیئے گئے میونسپل کارپوریشن کی ٹیمیں کروناوائرس کی روک تھام کیلئے احتیاطی تدابیر کے تحت ہنگامی بنیادوں پر اسپرے جاری رکھے ہوئے ہیں اس سلسلے میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدارنذرزہری کا کہنا ہے کہ ہر شخص کو انفرادی طور پر انسداد کرونا وائرس پروگرام میں کردارادا کرنی چاہیے اور انتظامیہ کیساتھ ملکر اپنے علاقے اور لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ رکھنے کے عمل میں شامل ہونا پڑیگا،یہ ایک گلوبل وائرس ہے احتیاطی تدابیر کے تحت ماسک اور سینیٹائرکا استعمال محفوظ اور آئندہ نسلوں کے مستقبل کے ضامن بن سکتی ہے اس معاملے میں سنجیدگی کیساتھ سول سوسائٹی کے ہرفرد کو آگے آنا ہوگا اپنی اور اپنے پیاروں کی سلامتی کیلئے آگاہی سینٹر انفارمیشن ڈیسک سے معلومات حاصل کریں