ہم جنس پرستی سے متعلق پوپ فرانسس کے بیان کو غلط رخ دیا گیا، ویٹی کن

ویٹی کن سٹی:پاپائیت کے مرکز ویٹی کن سٹی نے گزشتہ ماہ اکتوبر کے آخر میں ہم جنس پرستی اور ہم جنس پرست افراد کی شادی سے متعلق پوپ فرانسس کے بیان کی وضاحت کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ویٹی کن سٹی کے ترجمان نے جاری وضاحتی بیان میں دعوی کیا کہ پوپ فرانسس کے ہم جنس پرستوں سے متعلق بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے سمیت ان کے بیان کو غلط رخ دیا گیا۔تھومس رائٹرز فاؤنڈیشن کے مطابق ویٹی کن سٹی سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں دعوی کیا گیا کہ 21 اکتوبر کو پیش کی گئی پوپ فرانسس کی دستاویزی فلم کے کچھ حصے کاٹ دیے گئے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں