ہمارے کیس کی سماعت عوام کو براہ راست دکھائی جائے، خاقان عباسی
اسلام آباد:سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے کیس کی سماعت عوام کو براہ راست دکھائی جائے، خرچہ ہم بر داشت کرینگے،ایک وزیراعظم کوکٹہرے میں کھڑاکیاجاسکتاہے توکراچی واقعہ کے حقائق بھی پبلک ہونے چاہئیں۔ میڈیاسے گفتگو شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ درخواست دی ہے کہ کیس کی سماعت عوام کوبراہ راست دکھائی جائے،براہ راست کیس کی سماعت دکھانیکاخرچہ ہم اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز ایک انکوائری رپورٹ کاخلاصہ آیا،انکوائری رپورٹ کے خلاصے میں کہاگیاکہ کچھ افسران جذبات میں آگئے اورآئی جی کواغواکرلیا، ہم بھی کراچی واقعہ کی انکوائری رپورٹ کااستعمال کرتے ہوئے اپنے کیس میں کہیں گے کہ ہم بھی جذبات میں آگئے۔ انہوں نے کہاکہ ہم کہیں گے ہم بھی جذبات میں آگئے اورتیزی سے بجلی کے منصوبے لگائے، کراچی واقعہ کی تفتیش کوپبلک کیاجائے تاکہ عوام کوپتاچلے ہواکیاہے؟۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ ایک وزیراعظم کوکٹہرے میں کھڑاکیاجاسکتاہے توکراچی واقعہ کے حقائق بھی پبلک ہونے چاہئیں انہوں نے کہاکہ کراچی واقعہ کی انکوائری رپورٹ پبلک ہونی چاہیے ورنہ ابہام رہے گا۔


