کابل یونیور سٹی حملے کا ”ماستر مائنڈ“گرفتار،

کابل(انتخاب نیوز) افغان فورسز نے کابل یونیورسٹی پر ہونے والے سفاکانہ حملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرلیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح نے اپنے فیس بک پیج پر اعلان کیا ہے کہ کابل یونیورسٹی پر ہونے والے حملے کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ حملے کا مقصد حکومت کو بدنام اور کمزور ظاہر کرنا تھا۔خبررساں ادارے کے مطابق کابل یونیورسٹی کا حملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کا نام عادل ہے اور اس کا تعلق افغان صوبہ پنج شیر سے ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے لیے اس نے حقانی نیٹ ورک سے ہتھیار حاصل کیے۔افغان حکومت نے ابتدا میں افغان طالبان پر حملے کا الزام عائد کیا تھا جس کی طالبان نے تردید کی تھی۔ بعدازاں داعش نے کابل یونیورسٹی اور اس سے کچھ روز قبل ایک اور تعلیمی ادارے کے نزدیک ہونے والے حملے کی ذمے داری قبول کرلی۔واضح رہے کہ 2 نومبر کو کابل یونیورسٹی میں ہونے والے حملے 30 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوئے تھے۔ حملہ آوروں نے یونیورسٹی کی عمارت میں داخل ہوکر کلاس رومز میں گولیاں برسائی تھیں۔ بعد ازاں واقعے کی کء اندوہ ناک تفصیلات بھی سامنے آئیں

اپنا تبصرہ بھیجیں