تربت‘ ڈاکوتالے توڑ کر دکان سے لاکھوں روپے کا سامان لے گئے

تربت، ناصر میں ڈکیتی، ڈاکو دکان کا تالہ توڑ کر لاکھوں روپے کا سامان لے اڑے، ناصر آباد میں گزشتہ شب ڈکیتی کی ایک واردات میں ڈاکو مین روڈ پر قائم وٹس ایپ گفٹ سینٹر کا تالہ توڑ کر اندر داخل ہوگئے اور دکان سے لاکھوں روپے کے زنانہ و مردانہ کپڑے اور چپل لے اڑے، دکان کے مالک عبدالغنی کے مطابق اس سے پہلے ان کے دکان میں آتش زدگی ہوئی تھی جس سے ان کا بہت زیادہ نقصان ہوا تھا اس بار ڈکیتی کی وجہ سے انہیں لاکھوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے، انہوں نے کہاکہ اس واقعے کی اطلاع ناصر آباد پولیس کو دی گئی ہے امید ہے کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ ہمارے ساتھ تعاون کرکے ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے نقصان کا ازالہ کرائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں