رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن کو بھی کورونا وائرس کا شکار

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا۔

شرجیل میمن نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ انہوں نے ٹیسٹ مثبت آنے پر سیلف آئسولیشن یعنی تنہائی اختیار کر لی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران کیسز مثبت آنے کی شرح 7 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق ہوئی تھی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جمعہ کے دن ہلکا بخار محسوس ہوا تھا جس کے بعد کورونا کا ٹیسٹ کرایا تو نتیجہ مثبت آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں