چیئرمین نیب کے اختیارات اور نیب انکوائریز کیخلاف درخواستوں پر ڈی جی نیب طلب
لا ہور:لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات اور نیب انکوائریز کے خلاف درخواستوں پر ڈی جی نیب کو طلب کرتے ہوئے سماعت 26نومبر تک ملتوی کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے چوہدری برادران کی درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت نیب وکیل نے بتایا کہ چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کی انوسٹی گیشن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔چوہدری برادران کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انوسٹی گیشن حتمی مراحل میں ہے۔فاضل عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزاروں کے خلاف کب سے انکوائریز زیر التوا ء ہیں۔نیب کے وکیل نے بتایا کہ 20 سال سے چوہدری برادران کے خلاف کیسز چل رہے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کو طلب کر تے ہوئے ڈی جی نیب عدالت کو بتائیں کہ 20 سال سے کیوں انکوائری زیر التواء ہے۔


