بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، ڈاکٹر معید یوسف

اسلام آباد:معاون خصوصی قومی سلامتی ڈویژن،ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، عالمی برادری بھارت کو خطے میں تنازعات روکنے کے لیے کہے۔ دنیا کو کشمیریوں کی آزادی کی حمایت کرنی چاہئے۔ انہوں نے ان خیالا ت کا اظہار برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور کوویڈ 19 کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔برطانوی ہائی کمشنر نے بھارتی دہشتگردی کی دستاویزکو سنجیدگی سے پرکھنے میں دلچسپی ظاہر کی۔ڈاکٹر معید یوسف نے کہا بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ عالمی برادری بھارت سے خطے میں تنازعات روکنے کا مطالبہ کرے۔دنیا کو چاہئیے کشمیریوں کی آزادی کی حمایت کی جائے۔کشمیر میں بھارت کے جارحانہ اور غیر ذمہ دارانہ رویے پر تشویش ہے۔ڈاکٹر معید یوسف کا کہناتھا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کا خواہاں ہے اور وہاں امن عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ وزیر اعظم کے دورہ افغانستان میں دوطرفہ تعلقات، تجارت اور افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں