ووہان میں کورونا وائرس سے متعلق رپورٹ کرنے والی صحافی کو قید

بیجنگ(انتخاب نیو ز) چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس کی وبا پھوٹنے کے حوالے سے دنیا کو آگاہ کرنے والے شہری صحافی کو 5 سال قید کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا۔برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق 37 سالہ سابق وکیل زانگ زین مئی میں گرفتاری کے بعد سے حراست میں ہیں۔ابتدائی طور پر ان پر جھگڑا کرنے اور تکلیف پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا تھا جو چین میں سماجی کارکنان کے خلاف اکثر عائد کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں