ڈیانا کا 1995 میں انٹرویو لینے کے لیے جعلی دستاویزات کے استعمال کی تحقیقات کا اعلان

نیو یارک :آنجہانی ڈیانا کا 1995 میں انٹرویو لینے کے لیے جعلی دستاویزات کے استعمال کی تحقیقات کا اعلان کردیا گیا ہے، برطانوی شہزادہ ولیم نے تحقیقات کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادہ ولیم کا کہنا ہے کہ معاملے کی آزادانہ تحقیقات درست سمت کی جانب قدم ہے، اس سے انٹرویوکاسبب بننے والی سچائی سامنے آئے گی۔انہوں نے کہا کہ واقعے کے بعد نشریاتی ادارے کے فیصلوں کی سچائی بھی سامنے آئے گی۔ واضع رہے کہ لیڈی ڈیانا اور پرنس چارلز کی طلاق 1996 میں ہوئی تھی جب کہ اگلے ہی سال پیرس میں ان کی گاڑی کو حادثہ پیش ا?یا تھا جس میں وہ ہلاک ہو گئی تھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں