آڈٹ کیلئے جہانگیر ترین کی شوگر ملز کا انتخاب عدالت میں چیلنج

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کی جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے محکمہ ان لینڈ ریونیو کی جانب سے آڈٹ کے لیے ان کے انتخاب کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ شوگر ملز کے وکیل کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں مقف اختیار کیا گیا کہ شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں ایف بی آر نے کمپنی کے پانچ سال پرانے اکانٹس کا آڈٹ شروع کردیا جبکہ قانون کے مطابق بورڈ 5 سال سے زائد اکانٹس کا آڈٹ نہیں کرسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ محکمہ ان لینڈ ریونیو نے آڈٹ کے لیے نوٹسز کے خلاف درخواست گزار کے دائر کردہ اعتراضات کو ذاتی طور پر سننے کا موقع فراہم کیے بغیر ہی مسترد کردیا۔انہوں نے عدالت نے آڈٹ کے اس عمل کو کالعدم قرار دینے اور درخواست گزار/ملزم کو جاری نوٹسز کو غیرقانونی قرار دینے کی استدعا کی۔علاوہ ازیں جسٹس شاہد وحید نے بدھ کو اس درخواست پر سماعت کی، تاہم اسے جسٹس جواد حسن کے پاس سماعت کے لیے مقرر کرنے کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھیج دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں