اوستہ محمد، غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قتل

اوستہ محمد:سٹی تھانہ کے حدود علاقہ ڈم شاخ کے مقام بر بھائی نے اپنے بھائی اور بھابھی کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار۔ تفصیلات کے مطابق ڈم شاخ کے علاقے میں ملزم عزیز اللہ دشتی نے سیاہ کاری کے الزام میں اپنے بھائی حبیب اللہ دشتی کو اپنے بھابھی مسما ۃ(ج)کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد فرار ہو گہا۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سٹی داود خان کھوسہ نے پولیس کے ہمراہ جائے وقع پہنچ کر نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال لے آئے جن کی ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا بتایا گیا کہ پولیس نے ان کے تیسرے بھائی منظور کو گرفتار کر لیا مزید کاروائی پولیس کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں