غیرتدریسی اسامیوں پر من پسند افراد کو نوازنے کی کوشش کی جارہی ہے، بی ایس او

کوئٹہ :بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے محکمہ تعلیم اندرون خانہ من پسند لوگوں کو نان ٹیچنگ آسامیوں پر بھرتی کرنے کی کوشش کررہی یے مختلف اضلاع میں ٹیسٹ و انٹریو برائے نام ہوئے جبکہ ٹیسٹ و انٹریو کے نتائج پر ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق لسٹ آویزاں کرکے امیدواروں کو کمشنرز کے زریعے شکایت حل کرنے تھے لیکن ڈیڈھ سال گزرنے کے باوجود کسی ضلع کے غیر حتمی لسٹ نہیں لگائے جاسکے کہ امیدوار ان پر شکایت کرے اور اسکے بعد حتمی لسٹوں کا فہرست تیار کرکے اپرول کے لئے بیجھا جاسکے تمام تر پراسس کو اندرون خانہ مکمل کرکے میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے مبینہ طور سابقہ آفسران کے زریعے لسٹوں کو دستخط کروانے کا عمل امیدواروں کے شکایت کو تقویت دے رہی ہے جبکہ غیر حتمی لسٹوں کے اجرا ناہونے کے باوجود اضلاع کے حتمی لسٹیں تیار کروا کر شکایت کے عمل کو نظرانداز کردی گئی ہے جوکہ ہائیکورٹ آف بلوچستان کے احکامات کی توئین ہے جبکہ محکمہ تعلیم کی تمام عوامل پس پردہ کرنے اندرون خانہ کرنا صرف سفارش کے بنیاد پر لوگوں کو نوازنے کے لئے ہے اس سے میرٹ کا براہ راست نقصان ہورہا یے پہلے ٹیسٹ و انٹریو کے غیر حتمی فہرست لگائی جائے تاکہ ٹیسٹ و انٹرویو کے بنیاد پر پہلے غیر حتمی لسٹیں لگا کر امیدواروں کو ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق شکایت کا موقع دیا جائے پھر بھرتیاں کی جائے اگر اس پر عمل نہیں کیا گیا تو احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں