2020 کے سستے اور پائیدار ائیرپوڈز

دنیا بھر میں بے شمار ٹیکنالوجی کمپنیاں ائیرپوڈز متعارف کرا چکی ہیں جب کہ ایپل کے ائیرپوڈز خریدنا ہر عام انسان کی پہنچ سے باہر ہے۔
اگر آپ قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے ایپل کے ائیرپوڈز نہیں خریدنا چاہتے تو ہم آپ کو سال 2020 کے سستے اور پائیدار ائیرپوڈز کے بارے میں بتائیں گے۔


1۔ اسکل کینڈی جِب ٹرو
امریکی کمپنی اسکل کینڈی کے ائیرپوڈز کی قیمت اتنی ہے جسے خریدنا جیب پر بھاری نہیں ہوتا جب کہ اگر اس کے ڈیزائن اور پائیداری کی بات کی جائے تو یہ بھی بہترین ہے۔
اسکل کینڈی کے جب ٹرو ائیرپوڈز کی قیمت 30 ڈالرز ہے یعنی پاکستانی لگ بھگ 4 ہزار 822 روپے، ائیرپوڈز ایک مرتبہ چارج کرنے پر لگاتار 6 گھنٹے کا بیک اپ فراہم کرتے ہیں۔


2۔ ون پلس بڈز زی
ون پلس بڈز زی کم قیمت میں متعدد فیچرز کے ساتھ پیش کی گئی ہے، ان ائیرپوڈز کی قیمت 50 ڈالرز ہے یعنی پاکستانی تقریباً 8000 روپے۔
ان ائیرپوڈز میں آٹو پوز فیچر ہے یعنی آپ ان ائیرپوڈز کو جیسے ہی کان سے نکال دیں گے تو یہ خود بخود بند ہو جائے گی۔
3۔ سونی ڈبلیو ایف-ایکس بی 700 ائیر بڈز
سونی کے ڈبلیو ایف-ایکس بی 700 ائیر بڈز کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ انہیں چارج کرنے کے بعد یہ 9 گھنٹوں تک کا بیک ایپ فراہم کرتے ہیں۔
ان ائیر بڈز کی قیمت ویسے تو 100 ڈالرز ہے لیکن عام طور پر یہ سیل میں 68 ڈالرز کے خریدے جا سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں