بلوچستان کے قومی حقوق،تشخص وبقا کی جدوجہد کررہے ہیں، خیربخش بلوچ


نوشکی:یشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی رنگ نسل مذہب اور قوم کے تفریق کے بلوچستان کی عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔سماج میں طبقاتی جبر و امتیاز کے خلاف اور بلوچستان کی قومی حقوق اور وطنی تشخص و بقا کی جدوجہد کررہی ہے۔اور اس قومی جدوجہد میں ہندو برادری کا بھرپور ومکمل حصہ اور کردار ہے۔دیوالی کا تہوار پیار محبت اور امن کا پیغام لیکر آ تا ہے۔نیشنل پارٹی دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کی خوشیوں کا ساتھ اور مبارکباد کا اظہار کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیشنل پارٹی قاضی آباد نوشکی یونٹ اور والمیکی برادری کیجانب سے دیوالی ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے ریجنل سیکرٹری فاروق بلوچ،بی این پی مینگل کے ضلعی صدر عطا اللہ مینگل بی ایس او پجار کے مرکزی سنئیر جوائنٹ سیکرٹری وکرم بلوچ جماعت اسلامی کے امیر حافظ مطیع الرحمان مینگل،جے یو آئی ف حافظ عبداللہ گورگیج ہندو کیمونٹی کے رہنما ہنس راج نیشنل پارٹی کے ضلعی نائب صدر بیبرگ بلوچ سیاسی و قبائیلی رہنما عرفان بادینی،اجے کمار،راجندر کمار،حق نواز شاہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ بلوچستان سرزمین ہے ثقافت کا، روایات کا،امن کا محبت کا، مذہبی ہم آہنگی کا اور بلوچستان سرزمین ہے سیاسی شعور اور قومی جدوجہد کا۔رہنماوں نے کہا کہ اس وقت ملک اس وقت نااہل و غیر جمہوری حکمرانوں کی لپیٹ میں ہے۔جو ملک اور عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیل رہے ہیں۔ملک اس وقت سنگین قسم کے بحرانوں سے دوچار ہے اور عوام کی کمر ہوشربا مہنگائی نے توڑ دیا ہے۔رہنماوں نے کہا کہ ملک کی حقیقی سیاسی جمہوری جماعتوں نے ملک کو مشکلات و مصائب سے نکالنے کیلیے تحریک کا آغاز کرکے پی ڈی ایم کی تشکیل کی۔اور پی ڈی ایم ہی عوام کی طاقت سے غیر جمہوری حکومت کا خاتمہ کرے گا۔اس لیے عوام سیاسی شعور کو بروئے کار لاتے ہوئے پی ڈی ایم کی تحریک کو کامیاب کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں