کوئٹہ،42نجی تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے نوٹسز جاری

کوئٹہ: بلوچستان ایجوکیشن فائونڈیشن نے 42نجی سکولوں کو فوری طور پر بند کرنے کے نوٹسز جاری کردیئے ۔ بلوچستان ایجوکیشن فائونڈیشن کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق حکومت بلوچستان سیکنڈری ایجوکیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تعلیمی اداروں کو 26نومبر سے بند کردیا گیاہے مگر کوئٹہ شہر میں نجی تعلیمی اداروں کے کھلنے کی اطلاع پر BPEIRRAکی ٹیموں نے گزشتہ روز ایک سو 15سکولوں کے دورے کئے جن میں سے 42کھلے پائے گئے جس پر مذکورہ سکولوں کو فوری طور پر بند کرنے کے نوٹس دیے گئے ہیں۔ حکومت بلوچستان سیکنڈری ایجوکیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام اسکول مورخہ 26 نومبر سے بند کر دیے گئے ہیں۔ لہذا جو بھی اسکول اس نوٹیفیکیشن کی خلاف ورزی کرتا ہوا پایا گیا اس کے خلاف BPEIRRA Act 2015 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں