پوری قوم کو متحد ھوکر کرونا کو شکست دینی ہوگی ، بابر یوسفزئی
پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنما بابر یوسفزئی نے کہا ھے کہ پوری قوم کو اس وقت متحد ھونے اور قربانی کے جذبے کی ضرورت ھے ہم متحد ھوکر کرونا جیسے مرض کا مقابلہ کرسکتے ھیں اور کرونا کو شکست سے سکتے ھیں کرونا سے بچاؤ کا واحد حل گھروں تک محدود ھوکر اس وائرس کا مقابلہ کرنا ھے صاحب حیثیت افراد غرباء کی مدد کے لئیے آگے آئیں اللہ پاک نے ہم پر ایک آزمائش ڈالی ھے ہم سب کو اس آفت اور وباء کا مل کر مقابلہ کرنا ھے وفاقی و صوبائی حکومت اپنی پوری کوشیش کررہی ھے کہ اس وباء سے عوام کو محفوظ رکھا جائے اور کوئی بھی شخص اس وباء کی وجہ سے بھوکا نہ سوئے ، وزیر اعظم کی جانب سے مزدور طبقے اور دیہاڑی دار طبقہ کے لئیے مالیاتی پیکج کا اعلان خوش آئند ھے اب یہ نہ صرف حکومت بلکہ ہم سب کی ذمہ داری ھے کہ ملک کو اس وباء سے بچانے کے لئیے اپنا کردار ادا کریں گے بابر یوسفزئی کا مزید کہنا تھا عوام اپنی ذمہ داری کو محسوس کرکے اپنے سماجی تعلقات میں کمی لائیں یہ وائرس انسان سے انسان میں آسانی سے منتقل ھوتا ھے اس لئیے ہم اپنی نقل و حمل کو جتنا محدود رکھے گے اتنا ہی محفوظ رہیں گے ان کا مزید کہنا تھا میں تمام علماء کرام سے درخواست کرتا ھوں کہ اس وباء سے بچاؤ کے لئیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں