کرونا عالمی وباء، متحد ہو کر لڑنا ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
کوئٹہ:سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ڈویژنل ڈائریکٹر سول ڈیفنس مکران ڈویژن شاہ جہاں بلوچ نے مکران ڈویژن میں لوگوں کو کرونا وائرس سے آگاہی فراہم کرنے کے حوالے سے رضاکاروں کی بھرتیاں کرنے کے سلسلے میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سابقہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کرونا ایک عالمی وباء ہے ہمیں متحد ہو کر ایک وباء کے خلاف لڑنا ہیکرونا وائرس کی تباہ کاریوں سے پوری دنیا کے ترقی یافتہ ممالک محفوظ نہیں رہے وہی ہمارا ملک کی طرح ترقی پذیر ممالک بھی اس موذی مرض کے پھیلاؤ کے لیے فوری اقدامات کر رہے ہیں اس ضمن میں پورے ملک خصوصاً بلوچستان کے وہ با شعور عوام جنہوں نے اس موذی مرض سے بچاؤ اس کے بارے اور معلومات دینا ان کا قومی فرض ہے کہ وہ عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے اپنے استطاعت کے مطابق کار خیر میں حصہ لیں اس سلسلے
میں عوام میں آگاہی فراہم کرنے بے حد ضروری ہے تاکہ لوگ اس وائرس سے بچ سکے۔