چمن واقعہ امن وامان کی صورتحال سبوتاژ کرنے کی سازش ہے، حافظ حمداللہ

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما سینیٹر مولاناحافظ حمداللہ نے چمن میں شہریوں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں، اس طرح کے واقعات علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے سیکیورٹی فورسز علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرے۔ان خیالات اظہار انہوں گزشتہ روز چمن میں پیش آنے واقعہ کے مذمتی بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چمن پاک افغان بارڈر پر سیکورٹی فورسز اور لغڑی اتحاد کے درمیان پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے جس میں قیمتی جانوں ضیاع ہوا انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی مکمل صاف اور شفاف انکوائری کرکے مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے چمن سول ہسپتال اور کوئٹہ سول ہسپتال کے ایم ایس اور تمام ڈاکٹرز عملہ کو اپیل ہے کہ زخمیوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی قابض حکومت امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے نااہل حکومت صوبے کے حالات جان بوجھ کر خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے واقعہ میں شہید ہونے والے شہدا کی بلندی درجات اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں