شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ،چار افراد جاں بحق

بنوں: شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کا دوسرا بڑا واقعہ ہوا جس میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔27 نومبر کی شب بھی ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں چار ا فراد کو قتل کیا گیا تھا گزشتہ روز قبائلی مالکان ملک صاحب خان، ملک رضاخان، ملک عمر خان اور ملک نور رحمان موٹر کار میں سوار میر علی بازار سے گزر رہے تھے کہ تحصیل روڈ پر گاڑی میں موجود مسلح آفراد نے اُ ن کی گاڑی پر آندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں موقع پر چار آفراد جاں بحق ہو گئے جاں بحق ہونے والے ملکانان کا تعلق میرعلی کے خیسور علاقہ علی خیل سے بتایا جاتا ہے ڈیڈ باڈی ٹی ایچ کیو ہسپتال میرعلی منتقل کردیا گیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے شمالی وزیرستان میں ایک ہفتے کے دوران ٹارگٹ کلنگ کے دو افسوسناک واقعات رونما ہو ئے جس میں ایف ڈبلیو او کے چار ملازمین سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں