ذخیرہ اندوزی کرنے والے عذاب الہٰی سے ڈریں، جعفر مندوخیل

کوئٹہ:پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے صدر اور سابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہاہے کہ بلوچستان میں موجودہ صورتحال میں لوگوں کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھا کر جو عناصر اشیائے خوردونوش کو ذخیرہ کررہے ہیں وہ عذاب الٰہی سے ڈریں کیونکہ اس وباء اور آفت کی گھڑی میں چیزوں کو مہنگا کرنا کونسی انسانیت ہے اور اوپر سے ہم پھر پکے مسلمان ہونے کا دعویٰ بھی کرتے ہیں۔جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ اس وقت جب کرونا وائرس سے بلوچستان شدید متاثرہے تو بڑے تاجر اشیاء خوردونوش کو مارکیٹ سے شارٹ کررہے ہیں تاکہ پھر اسے مہنگے داموں عام دوکانداروں پر بیچا جاسکے اس طرح اس عمل سے ایک عام آدمی ڈائریکٹ متاثر ہوجاتاہے۔جعفر مندوخیل نے کہا کہ دنیا میں جہاں پر غیر مسلم رہتے ہیں وہ ہمیشہ آفت اور خوشی کے موقع پر عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہیں لیکن ہمارے ہاں یہ ظالم لوگ الٹا حالات سے فائدہ اٹھاتے ہیں جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں حکومت بلوچستان کو تجویز دیتا ہوں کہ کوئٹہ میں اشیاء خوردونوش کے بڑے ہول سیل ڈیلروں کو لاگ ڈاؤن کے دوران دکان بند کرنے سے مستثنی قرار دیں تاکہ عام دوکانداروں کو اشیاء خوردونوش کے حصول میں کوئی دشواری نہ ہواور حکومت بلوچستان اس موقع پر اشیاء خوردونوش کو مہنگا کرنے والوں کو قرار واقعی عبرتناک سزا دیں اور حکومت بے بسی کا مظاہرہ نہ کریں موجودہ صورتحال میں حکومتی بے بسی اور غفلت واضع طور پر نظر آرہی ہے جوکہ عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں