بی اے پی خضدار کے آرگنائزر اور آرگنائزنگ سیکرٹری اپنے عہدوں سے مستعفی
کوئٹہ:بی اے پی خضدار کے آرگنائزر اور آرگنائزنگ سیکرٹری اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے،منگل کو بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلع خضدار کے آرگنائزر سردار عزیز محمد عمرانی اور آرگنائزنگ سیکرٹری نذیر احمد نتھوانی نے بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر ووزیراعلیٰ جام کمال خان کے نام لکھے گئے استعفیٰ میں کہاہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت ہوتے ہوئے بھی ضلع خضدار کے کارکن ہر لحاظ سے نظر انداز ہورہے ہیں گزشتہ اڑھائی سالوں میں محکمہ تعلیم، صحت، سماجی بہبود اور لیویز میں ہونے والی بھرتیوں میں بھی بی اے کے ورکرز شدید مایوسی کا شکار ہوئے جس کی وجہ سے وہ اپنے عہدے سے ساتھیوں سمیت مستعفی ہو رہے ہیں
Load/Hide Comments


