کوئٹہ، فائرنگ کے تبادلے میں رہزن ہلاک دوساتھی فرار ہوگئے
کوئٹہ:کوئٹہ کے علا قے میں پولیس اور راہزنوں میں فائرنگ کا تبادلہ ایک راہزن ہلاک جبکہ دو فرار ہو گئے پولیس نے تاجر سے چھنی گئی گاڑی قبضے میں لے لی۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو بڑیچ ٹاؤن کا رہائشی تاجر سمیع اللہ بدھ کی شب ہزار گنجی سے گاڑی میں گھر جا رہا تھا کہ تین مسلح راہزنوں نے اس سے اسلحے کے زور پر گاڑی چھین کر فرار ہو گئے تاجر نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جس پر اے ایس پی شالکوٹ سرکل علی رضا قاضی نے دیگر عملے کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے راہزنوں کا تعاقب کیا پولیس کو دیکھتے ہی ہزان فائرنگ شروع کر دی اور گاڑی کچے علاقے میں لے گئے پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک راہزن خلیل احمد زخمی ہو گیا جبکہ دو دیگر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گاڑی چھوڑ کر پیدل ہی فرار ہو گئے پولیس نے زخمی کو گرفتار کر کے سول ہسپتال پہنچایا گاڑی قبضے میں لے لی پولیس نے بتایا کہ زخمی راہزن جمعرات کی دوپہر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش مردہ خانے میں رکھ دی گئی۔


