ملک میں مثبت کیسز کا تناسب 8.16 فیصد ہے، این سی اوسی

اسلام آباد:این سی اوسی نے کہا ہے کہ ملک میں مثبت کیسز کا تناسب 8.16 فیصد ہے۔ جمعرات کو وفاقی وزیر اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں مثبت کیسز کا تناسب 8.16 فیصد ہے۔ این سی او سی کے مطابق مثبت کیسز کا تناسب کراچی میں 20 12. فیصد ہے،حیدر آباد میں 18.43 فیصد ہے،ایبٹ آباد میں کیسز کی شرح 14.53 فیصد ہے۔ این سی اوسی کے مطابق ملک میں 2 ہزار 469 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،تشویشناک مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے،آزاد کشمیر میں کیسز کی شرح سب سے زیادہ 11.9 فیصد ہے،صوبوں میں کیسز کے تناسب سندھ 14.1 فیصد کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے،بلوچستان میں کیسز کا تناسب 12.5 فیصد، اسلام آباد 6.6 فیصد ہے،خیبرپختونخوا میں کیسز کی شرح 5.6 فیصد، پنجاب 4.2 فیصد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں