امریکی امداد کی کٹوتی کا افغان شعبہ جات پر اثر نہیں پڑے گا، اشرف غنی

کابل,افغان صدر محمد اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغانستان کیلئے اقتصادی امداد میں 1 ارب امریکی ڈالر کٹوتی کا ملک کے کلیدی شعبہ جات اور محکموں پر اثر نہیں پڑے گا۔منگل کو ٹیلی ویژن پر تقریر میں غنی نے کہا کہ حکومتوں کے پاس ہمیشہ تدبر کے حالات کیلئے منصوبے ہوتے ہیں۔ غیر متوقع حالات کے لئے ہمارے پاس بھی کچھ بنیادی منصوبے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ” میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ امریکی امداد میں کمی کا براہ راست اثر ہمارے محکموں اور شعبوں پر نہیں پڑے گا۔ ہم متبادل وسائل کی مدد سے اس خلا کو پر کرنے کی کوشش کریں گے”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں