برازیل میں مسافر بس پل سے گر گئی، 16 ہلاک

برازیلیا:برازیل میں تیز رفتار مسافر بس پْل کی حفاظتی گرل توڑتے ہوئے نیچے پٹری پر گر گئی جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔عالمی میڈیا کے مطابق برازیل کی جنوب مشرقی ریاست میناس گیراس کے گاؤں جوآؤ مون لیوادے میں مسافر بس میں لگ بھگ 50 افراد سوار تھے، گاؤں کو شہر سے ملانے والے ایک پْل پر مسافر بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور حفاظتی گرل کو توڑتی ہوئی نیچے گر گئی۔مسافر بس پل کے نیچے ریلوے ٹریک پر گری، امدادی کارکنوں نے 45 سے زائد مسافروں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جہاں 16 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی،27 افراد زخمی ہیں۔پولیس کے مطابق پہلی ترجیح امدادی کاموں کو مکمل کرانا ہے جس کے بعد زندہ بچ جانے والے مسافروں کا بیان قلم بند کیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ بریک فیل ہونا لگتا ہے تاہم حتمی بات تفتیش مکمل ہونے پر ہی سامنے آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں