خضدار،پی ڈی ایم کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی

خضدار:پی ڈی ایم کے زیرِ اہتمام خضدار میں بلوچستان نیشنل پارٹی، جمعیت علما اسلام، نیشنل پارٹی، پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی و مظاہرہ کیاگیا۔ ریلی مرکزی جامع مسجد سے شروع ہوکر شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے جیلانی چوک پر جلسے کی شکل اختیار کی۔ ریلی کی قیادت بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر شفیق الرحمن ساسولی، جمعیت علما اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا عنایت اللہ رودینی، نیشنل پارٹی کے ضلعی رابطہ سیکرٹری ناصر کمال بلوچ، پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر سجادزیب حسنی کررہے تھے ریلی میں جے یوآئی، بی این پی، این پی، پی پی پی کے کارکنان کثیر تعداد میں شریک تھے۔ ریلی سے جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما سابق ایم این اے مولانا قمرالدین،سنیٹرمولانافیض محمد ایم پی اے خضدار میریونس عزیز زہری، بی این پی کے ضلعی صدر شفیق الرحمن ساسولی، نیشنل پارٹی کے ضلعی رابطہ سیکرٹری ناصر کمال بلوچ، پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سجادزیب حسنی،پیپلزپارٹی کے مامامحمدرحیم خدرانی نیشنل پارٹی کے عبدالوہاب غلامانی بی این پی سٹی خضدار کے صدر حاجی محمداقبال بلوچ جے یو آئی کے مولانا محمداسحاق شاہوانی انجمن تاجران کے رہنما آغا سمیع شاہ و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، موجودہ حکومت کاتختہ الٹنے والی ہے، پی ڈی ایم بلوچستان سمیت پورے ملک کے مظلوم عوام کی آواز ہے۔ یہ آواز عوام کو حقوق دلانے تک جاری رہیگی۔ جبکہ بی این پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالنبی بلوچ، جمعیت علما اسلام کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات و نشریات مولانا بشیراحمد عثمانی، نیشنل پارٹی کے ضلعی رابطہ سیکرٹری ناصرکمال بلوچ، علی اکبر زہری، پاکستان پیپلز پارٹی کے تحصیل صدر جمیل قادرنے بھی خطاب کیا۔ اسٹیج سیکرٹریز کے فرائض بی این پی سٹی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمدبخش مینگل، جمعیت طلبا اسلام کے رہنما جمیل احمد ابرار، ضلعی صدر مولانا بلال احمد مردوئی نے سرانجام دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں