کورنا وائرس سے مزید 58افراد چل بسے
اسلام آباد : ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورنا وائرس سے مزید 58افراد چل بسے، 3308کیسز سامنے آگئے۔ این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 308 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے، ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 53 ہزار 126 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 افراد کی اموات ہوئی۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 8 ہزار 361 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 483 مریض صحتیاب ہوئے، ملک بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 55 ہزار 12 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 16 ہزار 499 ہوگئی، سندھ میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 82ہزار 473ہوگئی۔این سی اوسی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 22ہزار95ہو گئی، خیبرپختونخواہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 49ہزار 220ہے۔این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں 32ہزار 414اور بلوچستان میں 17 ہزار 440ہے، گلگت 4 ہزار719 ہے۔


