کرپٹ الائنس کے جلسیوں سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا، شہباز گِل

اسلام آباد:معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ الائنس کے جلسیوں سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا،کرونا خطرے کے باوجود عوام کی جانوں کو سیاست کی نظر کرنے والوں کے مکروہ چہرے بے نقاب ہو چکے۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر شہباز گِل نے کہاکہ جلسیوں کے نام پر این آر او کی امید کرپٹ ٹولے کی خوش فہمی ہے، چور لٹیروں میں وزیراعظم سے استعفیٰ لینے کی نہ سکت ہے نہ انکی اوقات۔ڈاکٹر شہباز گِل نے کہاکہ چور شریف خاندان کے ہوں یا پیپلز پارٹی کے، لوٹ مار کا حساب دینا پڑے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں