ن لیگی رہنما چوہدری حامد حمید کا قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کااعلان

اسلام آباد ; پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید نے قومی اسمبلی کی سیٹ حلقہ نمبر این اے 90سے مستعفی ہونے کے اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہسلیکٹڈ، نااہل اور کرپٹ حکومت اب اس ملک و قوم پر بوجھ بن گئی ہے، اب اس کو گھر جانا چاہئے، میرا مرنا جینا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے اور میں اپنی قیادت کے ہر فیصلے کا پابند رہوں گا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید نے کہا ہے کہ میرے تاحیات قید میاں محمد نواز شریف اور شہباز شریف کی ہدایت پر اس ملک و قوم کے بہترین مستقبل کے لئے یہ اب انتہائی ناگزیر ہوچکا ہے کہ اس نااہل اور نالائق وزیراعظم کو اب گھر جانا چاہئے۔ میرے ملکی مسائل حل نہ ہونے پر بجلی‘ گیس‘ ادویات‘ آٹا‘ چینی‘ دالیں‘ پٹرول‘ سبزیاں‘ پھل مہنگے کرنے پر ملک میں بے روزگاری بڑھانے پر‘ ملک میں لاقانونیت بڑھانے پر میڈیا پر پابندیاں لگانے پر‘ اپوزیشن پر ناجائز پابندیاں لگانے پر‘ کشمیر کا سودا کرنے پر‘ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرنے پر‘ مرزائیوں کی بے جا حمایت کرنے پر‘ علماء کی تذلیل کرنے پر‘ غریب کو غریب تر کرنے پر میں اور میری جماعت کی اعلیٰ قیادت یہ سمجھتی ہے کہ حکومت سلیکٹڈ ہے اور نااہل‘ کرپٹ ہے۔ یہ اب اس ملک و قوم پر بوجھ بن گئی ہے۔ اب اس کو گھر جانا چاہئے۔ ان حالات کے پیش نظر میں اپنی قومی اسمبلی کی سیٹ حلقہ نمبر این اے 90سے مستعفی ہونے کے اعلان کرتا ہوں۔ میرا مرنا جینا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے اور میں اپنی قیادت کے ہر فیصلے کا پابند رہوں گا اور قدم قدم پر میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کے ساتھ تھا‘ ہوں‘ اور رہوں گا۔ (ن غ)

اپنا تبصرہ بھیجیں