کراچی: سٹی کورٹ کی بالکونی گرگئی، پولیس اہلکار اور ملزمان زخمی

کراچی: سٹی کورٹ ساؤتھ زون بلاک اے کی بالکونی گر گئی۔ پولیس کے مطابق سٹی کورٹ کی بالکونی گرنے کے حادثے میں 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکار اور 3 ملزمان شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ زخمی ہونے والے ملزمان ضمانت پر رہا تھے اور پیشی پر عدالت آئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں