دفعہ144کی خلاف ورزی پر امستونگ میں 8 ہوٹل سیل،مالکان گرفتار

مستونگ:حکومت کا کوروناوائرس سے بچاو کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر مستونگ یاسراقبال بلوچ کے سربرائی قومی شاہراہوں پر واقع ہوٹلوں کے خلاف سخت کاروائی۔مختلف مقامات پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ہوٹلوں کو سیل کر کے مالکان کو گرفتار کرلیا۔۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر یاسراقبال بلوچ نے کہاکہ کوروناوائرس کے خلاف صوبائی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے خصوصی اقدامات اور دفعہ 144پر ضلع انتظامیہ مسلسل عوام کو آگاہی فراہم کررہی ہیں اور اس حوالے سے شہر میں لاک ڈاون بھی کیاگیاہے۔جبکہ قومی شاہراہوں پر قائم ہوٹلوں کے خلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائی گئی ہے اور آج بھی قومی شاہراہ پر مستونگ سٹی کیقریب ہوٹل اور کھڈکوچہ کے علاقہ میں 8 ہوٹلوں کو سیل کردیا اور ہوٹل مالکان ہوٹل مالکان کو دفعہ 144 کے خلاف ورزی پر گرفتار بھی کرلیا۔انھوں نے کہاکہ کورونا وائرس کے روک تھام کیلئے بہترعوامی مفاد میں اٹھائے گئے اقدامات پر سختی سے عمل در آمد کیاجائے گا اور قانون کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی بھی کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار اور بھاری جرمانے بھی کئے جائینگے انھوں نے عوام سے سے اپیل کی ہیکہ کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے بغیر ضروری وجہ گھروں سے نکلنے سے گریز کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں