ایران کا فخری زادہ کے قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا دعوی

تہران:ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر، ایرانی دفتر خارجہ کے سابق سینئر اہلکار حسین امیر عبداللھیان نے دعوی کیا ہے کہ ایران کے اہم ترین جوہری سائنسدان فخری زادہ کے قتل میں ملوث بعض افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حسین امیر عبداللھیان نے کہا کہ فخری زادہ کے قتل میں ملوث افراد کی نشان دہی کرلی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ قتل میں ملوث بعض افراد گرفتار بھی ہوگئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں