پی ڈی ایم کے فیصلوں پر من و عن عملدر آمد کیا جائیگا،یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد : سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے فیصولوں پر من و عن عملدر آمد کیا جائیگا،پارٹی فیصلے جب ہوتے ہیں تو وہ پوری پارٹی کیلئے ہوتے، استعفوں معاملے پر سی ای سی کی میٹنگ تک پارٹی کو اعتماد میں لینگے۔سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں آج اپنے کیس میں پیش ہونے آیا ہوں،ہم چاہ رہے تھے جو بھی گواہ آئیں ان کے پاس اصل دستاویزات ہونے چاہئیں،فوٹوسٹیٹ کاپی بغیر تصدیق اس کی ویلیڈٹی نہیں ہوگی کیونکہ اگر سیکرٹری کے سائن بھی اگر کسی دستاویز پر مشکوک ہوں گے تو پھر کیس آگے کیسے چلے گا۔ انہوں نے کہاکہ فضل الرحمان اور دیگر رہنماؤں نے کیٹاگارکلی کہا کہ پی ڈی ایم کے فیصلوں پر من وعن عملدرآمد کیا جائیگا۔ صحافی نے سوال کیاکہ کیا استعفوں کے معاملے پر پیپلزپارٹی کے اندر کوئی اختلافات/تحفظات ہیں؟ یوسف رضا گیلانی نے جواب دیاکہ پارٹی فیصلے جب ہوتے ہیں تو وہ پوری پارٹی کیلئے ہوتے، استعفوں کے معاملے پر پیپلزپارٹی کے جولوگ ٹی وی چینلز پر بات کررہے تھے چیئرمین پارٹی نے انہیں کہا ہے کہ آپ سی ای سی کی میٹنگ تک انتظار کریں،چیئرمین پارٹی نے کہا وہ سی ای سی کی میٹنگ تک پارٹی کو اعتماد میں لیں گے


