گوادر سیل نہیں،کچھ زون کو تحفظ دینا ہے،جام کمال

کوئٹہ(آن لائن)وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپوزیشن کو استعفوں کا آسان طریقہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن اراکین اسپیکر کے سامنے سائن کرکے دے دیں وہاں فورا ًمنظور ہو جائے گا،بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، افغان ایران بارڈر پر باڑ لگنے سے بھی دہشت گردی میں کمی آئی ہے گودار کو سیل کرنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں گودار میں بھی کوئٹہ سیف سٹی طرز کے پروجیکٹ پر کام ہو رہا ہے،گوادر جب بنے گا تو کچھ زون ایسے ہیں جنہیں تحفظ دینا ہے، اپوزیشن گودار کے مسئلے پر سیاست کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ جام کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اب تک 2 اپوزیشن ارکان نے استعفیٰ دیا ہے‘ استعفیٰ دینے کا بڑا آسان طریقہ ہے اسپیکر کے سامنے سائن کرکے دے دیں جہاں فورا منظور ہو جائے گا، سارے استعفے کہیں اور جمع ہو رہے ہیں‘ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ جمہوری نظام استعفی مسئلے کا حل نہیں ہوتا، سیاستدان استعفیٰ دینے کیلئے سیاسی میدان میں نہیں آتے، انہوں نے کہا کہ عوام اپنا نمائندہ 5 سال کیلئے منتخب کرتی ہے، گوادر کے حوالے سے صرف پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے گودار کو سیل کرنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے گودار میں بھی کوئٹہ سیف سٹی طرز کے پروجیکٹ پر کام ہو رہا ہے، وزیر اعلیٰ جام کمال خان نے کہا کہ گوادر جب بنے گا تو کچھ ذون ایسے ہیں جنہیں تحفظ دینا ہے، اپوزیشن گودار کے مسئلے پر سیاست کر رہی ہے جبکہ کچھ عناصر گوادر کی ترقی کو نہیں دیکھنا چاہتے، دشمن عناصر کو جب بھی موقع ملے گا وہ گودار کو نشانہ بنائیں گے، گودار میں جو بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں ان میں مقامی افراد کی مرضی شامل ہے، صوبے کی سیکورٹی کیلئے پالیسی بنائی ہے، بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، افغان ایران بارڈر پر باڑ لگنے سے بھی دہشت گردی میں کمی آئی ہے، بلوچستان میں کینسر اور کارڈیک اسپتال بنا رہے ہیں، جام کمال نے کہا کہ پالیسی بنائی ہے کہ ہر ضلع میں کیڈٹ، بی آر سی یا ایلمنٹری کالج میں سے ایک ضرور ہوگا، ہائی ویز پر ٹرامہ سینٹرز بنانے کی ذمہ داری این ایچ اے کی بنتی ہے، ہم نے ہائی ویز پر اب تک 13 ٹرامہ سینٹر بنائے ہیں، ہائی ویز پر اگلے سال تک 25 ٹراما سینٹرز مکمل ہو جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں