نصراللہ زیرے نے بھی اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ کا مراسلہ پارٹی چیئرمین کو بھیج دیا

کوئٹہ: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اوررکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے پشتونخوا میپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کو اپنی اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا مراسلہ بھیج دیا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی قیادت کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے کہا ہے ملک میں موجودہ سلیکٹڈ حکمرانوں کی نااہلی، ناکامی اور ملک میں کمر توڑ مہنگائی، بدترین بیروزگاری اور دیگر عوام دشمن اقدامات کے سبب اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں