گل خان نصیر کے چند اشعار کے ساتھ ثناء بلوچ اسمبلی رکنیت سے مستعفی
کوئٹہ:گل خان نصیر کے چند اشعار کے ساتھ ثناء بلوچ اسمبلی رکنیت سے مستعفی تفصیلا ت کے مطابق پی ڈی ایم کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کے فیصلے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے اپنی قیادت کی ہدایت کے مطابق اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینے لگے، بلوچستان نیشنل پارٹی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز نے بھی اپنے استعفی دینگے لگے، خاران سے منتخب ہونے والا ایم پی اے ثناء بلوچ نے بھی ایک سادہ کاغذ پر اپنا استعفیٰ اپنی قیادت کو پیش کردیا انہوں نے کہا ہے کہ ایک A4کاغذپر درپیش مسائل کو بیان کرنا ممکن نہیں تو انہوں نے معروف بلوچ ادیب و مؤرخ و سیاستدان میر گل خان نصیر کے چند اشعار بھی تحریر کیا ہے،غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق بی این پی کے رہنما ثناء بلوچ اس وقت بیرون ملک ہے،انہوں نے اپنا استعفیٰ سماجی رابطے کی سائٹ پر بھی جاری کیا ہے
Load/Hide Comments


