ابوظبی،سہیلی سے بدزبانی کرنے والی خاتون پر ایک لاکھ درہم جرمانہ

ابوظبی:ابوظبی کی عدالت نے ایک خاتون کو اپنی سہیلی سے بدزبانی کرنے اور دفتر میں سب کے سامنے توہین کرنے پر ایک لاکھ درھم ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق فیصلہ حتمی ہوگا اس پر کسی قسم کی اپیل دائرنہیں کی جاسکے گی۔متحدہ عرب امارات کے میڈیا کے مطابق ابوظبی کی فوجداری عدالت میں ایک خاتون نے اپنی رفیقہ کار کے خلاف مقدمہ دائر کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ بلا کسی وجہ اور سبب کے دفترکی ساتھی خاتون نے سب سے سامنے اسکی توہین کی اور اسے سخت و نازیبا الفاظ کہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں