ن لیگ کے 25 ممبران صوبائی و قومی اسمبلی کا وزیراعلی پنجاب سے رابطے ہونے کا انکشاف‘ذرائع
لاہور: وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سیاسی میدان میں ایک بار پھر ایکشن‘ن لیگ کے 25 ممبران صوبائی و قومی اسمبلی کا وزیراعلی سے رابطے ہونے کا انکشاف ہو گیا۔گذشتہ دو ہفتے میں 10لیگی ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع وزیراعلی آفس کے مطابق ملاقاتوں میں ن لیگ کے ارکان اسمبلی نے اپنے حلقے کے مسائل پیش کیے۔وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ دو درجن سے زائد افراد کا گروپ وزیراعلی عثمان بزدار سے پہلے بھی ملاقات کر چکا۔دو درجن سے زائد افراد وزیراعلی سے براہ راست رابطے میں ہیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل بھی وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی تھی، ملاقات کرنے والوں میں شیخوپورہ سے میاں جلیل احمد شرقپوری اور چوہدری اشرف علی انصاری شامل ہیں۔
Load/Hide Comments


