سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کی پارٹی چھوڑنے کی خبریں بے بنیاد ہیں،پیپلز پارٹی

اسلام آباد :پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کی پاکستان پیپلزپارٹی چھوڑنے کی خبریں بے بنیاد ہیں پیپلز پارٹی کے میڈیا آفس سے جاری تردید کے مطابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے چئیرمین پی پی پی کے ترجمان کے عہدے سے استعفے کی خبریں من گھڑت ہیں سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کی پاکستان پیپلزپارٹی میں کسی سے بھی ناراضگی کی خبریں بالکل غلط ہیں سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر سے متعلق غیرمصدقہ اور مفروضات پر مبنی خبریں بظاہر بدنیتی کا شاخسانہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں