پنجگور، چتکان قلم چوک روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار
پنجگور( نامہ نگار ) چتکان قلم چوک میں واقع تربت کا پرانا روڑ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، ٹریفک کی آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا، چتکان قلم چوک گریڈ اسٹیشن پرانا تربت روڑ میں واقع دو پُل ٹوٹ پھوٹ کے شکار ہوچکے ہیں اس سے پہلے دونوں پلوں کے سائیڈ ٹوٹ گئے تھے عوام کی شکایات پر دونوں پُلوں کو منہدم کر دیئے گئے ہیں واضح رہے کہ ٹھکیدار اور زمہ داران کی غفلت کی وجہ سے پلوں کے کام کی تعمیر التواء کے شکار ہوگئے ہیں. ایک پُل کے قریب سروس کا پانی لوگوں کی آمد و رفت کے لیے درد سر بن گئی ہے. پلوں کے منہدم کے بعد لوگوں کی مشکلات میں کافی اضافہ ہورہا ہے. آئے روز موٹرسائکلیں اور گاڈیاں ایک دوسرے سے ٹکرا جاتی ہیں لوگوں کی قیمتی گاڈیاں ٹوٹ کر ناکارہ ہورہےہیں. اور اس روڑ سے سفر کرنے کے لیے لوگوں کو کئی مشکلات درپیش ہورہی ہیں. عوامی حلقوں نے متعدد بار حکامِ بالا کی توجہ انہی مسائل کی جانب مبزول کرائی ہیں لیکن تاحال شنوائی نہیں ہورہی ہے. اس سے نہ صرف آمد و رفت میں مشکلات درپیش ہیں بلکہ آس پاس کی آبادی اور روڑ کے قریب دکانیں کافی متاثر ہورہے ہیں. مزید عوامی حلقوں کا کہنا ہیکہ جن زمہ داران نے جس ٹھکیدار کو انکی تکمیل کا کام سونپ دی گئی ہے انہیں تاکید کرکے کام کو پائے تکمیل تک پہنچانے میں معاونت فرمائیں. عوامی حلقوں نے کہا اگر ان ادھوری کاموں کی تکمیل نہ ہوسکی تو مجبوراً عوام احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں. عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہیکہ ڈپٹی کمشنر پنجگور اور ایکسیئن بی اینڈار متعلقہ ٹھکیدار کو پابند کرے کہ عوام کے مشکلات کو مدنظر رکھ کر مذکورہ کام پائے تکمیل تک پہنچادیں.


